مباحث دین

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - مذہبی معاملات، دینی امور کی باتیں یا مسائل وغیرہ۔ "زمانہ گزرنے کے ساتھ ساتھ مباحِث دین میں کلام و فلسفے کی مُوشگافیاں ناگزیر طور پر شامل ہو جاتی ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، قرآن اور زندگی، ٣٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق دو اسماء 'مباحث' اور 'دین' کے مابین کسرہ اضافت لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "قرآن اور زندگی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مذہبی معاملات، دینی امور کی باتیں یا مسائل وغیرہ۔ "زمانہ گزرنے کے ساتھ ساتھ مباحِث دین میں کلام و فلسفے کی مُوشگافیاں ناگزیر طور پر شامل ہو جاتی ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، قرآن اور زندگی، ٣٦ )

جنس: مذکر